۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ نوحوں کو ہر مشہور نوحہ خوان نے پڑھا دنیا بھر میں اردو زبان میں جہاں جہاں مادرِ مظلومِ کربلا کو پرسہ پیش کرنے کے لئے صف ماتم آراستہ ہوتی ہے وہاں آپ کے کہے ہوئے نوحے ضرور پڑھے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی شاعر و جدید مرثیہ و نوحہ کے خالق ڈاکٹر ریحان اعظمی کے سانحہ ارتحال پر صدر و اراکینِ مجمعِ علماء و خطباء حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ صدرِ مجمع، مدیرِ حوزہ و امامِ جمعہ حیدرآباد دکن کی جانب سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نہایت غم و اندوہ کے ساتھ یہ خبر ملی کہ اردو زبان کے شہرہ آفاق شاعرِ اہلبیت اطہار علیہم السلام جناب ڈاکٹر ریحان اعظمی صاحب نے کراچی پاکستان میں مختصر علالت کے بعد داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوئے دارِ فانی کو الوداع کہا۔

موصوف کے کہے ہوئے نوحوں کو ہر مشہور نوحہ خوان نے پڑھا دنیا بھر میں اردو زبان میں جہاں جہاں مادرِ مظلومِ کربلا کو پرسہ پیش کرنے کے لئے صف ماتم آراستہ ہوتی ہے وہاں آپ کے کہے ہوئے نوحے ضرور پڑھے جاتے ہیں اور اس طرح آپ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں اور کربلا والوں  کے غم میں خلوصِ دل سے اَن گنت "ابیات" کہکر  باغِ جنت میں بے حساب "بیوت" کے حق دار قرار پائے۔

اس غمناک موقع پر ہم تمام ماتم داروں اور عزاداروں بالخصوص مرحوم کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے باغِ جنت میں مرحوم کے عُلوِ درجات کے لئے خدائے لم یزل کی بارگاہ میں دعا گو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .